وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بحری دفاع، پیشہ ورانہ تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پرامید ہوں: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ناگزیر ہیں جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی اور سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے۔