قومی و نجی ایئر لائنز کے نفع و نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز کو گزشتہ 3 سال کے دوران حاصل ہونے والے نفع و نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت دفاع کے مطابق پی آئی اے کو سال 2024 میں 2 کروڑ 62 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کا منافع ہوا،۔
پی آئی اے کو سال 23-2022 میں دو برسوں کے دوران 19 کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
وزارت دفاع کے مطابق نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو 2 برسوں 25-2024 میں 52 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے، ایئر بلیو کو سال 2023 کے دوران 54 لاکھ 63 ہزار سے زائد کا نقصان ہوا۔
نجی ایئر لائن ایئر سیال کو سال 25-2024 کے دو برسوں میں 53 لاکھ 75 ہزار کا خالص منافع ہوا، فلائی جناح کو دو سال 25-2024 میں 60 لاکھ 64 ہزار روپے کا خالص منافع ہوا۔
وزارت دفاع کے مطابق نجی ایئر لائن سیرین نے دو برسوں 24-2023 میں 60 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا خالص منافع کمایا، سیرین ایئر 2025 سے تا حال غیر فعال ہے۔