آپریشن غضبُ الحق دہشتگردوں کیخلاف پوری قوت سے جاری ہے: شہباز شریف

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن غضبُ الحق دہشتگردوں کیخلاف پوری قوت سے جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کیا، شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تاریخی کامیابی پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کیا، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں