بہاولنگر میں اوباشوں نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اغوا کرلیا
بہاولنگر:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں اوباشوں نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں پیش آیا جہاں مغویہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے خلاف اردگرد کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور عینی شاہدین سے معلومات سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
مزید برآں پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔