قصور: طلاق کا تنازع، ملزم نے بیوی کی شہ رگ کاٹ کر اسے قتل کر دیا

قصور: (دنیا نیوز) قادر آباد میں طلاق کے تنازع پر سفاک ملزم نے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔

مقتولہ کا اپنے شوہر ملزم احمد عمر کے ساتھ طلاق کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے، احمد عمر نے زبردستی گھر میں گھس کر چھری سے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ صدر قصور نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں