پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق جامعہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ تعطیلات 28 اگست تک جاری رہیں گی۔
انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ آٹھویں سمسٹر کا کورس تعطیلات سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تدریسی شعبے ضرورت کے مطابق تعطیلات کے دوران کلاسز اور امتحانات بھی منعقد کر سکتے ہیں۔