بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، چنگیز خان کاکڑ کا نام شامل ہے، انتظار پنجوتھہ،علی زمان اور علی اعجاز بٹر کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے گی۔