انمول عرف پنکی کیس میں ایس ایس پی سٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی:(دنیا نیوز) انمول عرف پنکی کیس میں ایس ایس پی سٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنکی کیس کی وجہ سے ایس ایچ او گارڈن ، ایس آئی او گارڈن اور آئی او پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب پنکی کیس میں دو خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی سٹی علی حسن کو معطل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے جاوید عالم اوڈھو بھی پریس کانفرنس میں اِس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ کئی معتبر افراد اِس اہم کیس میں سامنے آسکتے ہیں۔