بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
کراچی:(دنیا نیوز) بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع کردی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا، بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیزپر حاصل کردہ طیارے، بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدود پرگزشتہ سال 23 اپریل سے پابندی لگائی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اِس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔