ایران پر حملہ مؤخر، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی اطلاعات پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزار کی حد عبور کرگیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1091 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام ہر ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.85 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس 225 میں 0.79 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔