برساتی نالے میں نہاتے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق
راولپنڈی: (دنیا نیوز) تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نوگراں میں تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان برساتی نالے میں نہا رہے تھے کہ ڈوب گئے، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تینوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سفیان، عبدالرحمان اور عزیز کے نام سے ہوئی، جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔