انمول عرف پنکی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: (دنیا نیوز) منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں سماعت کے لیے سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، جہاں درخشاں اور گزری تھانوں میں درج 8 مقدمات کے حوالے سے اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاکہ مقدمات کی مزید تفتیش اور شواہد جمع کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سے متعلق کئی مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں