بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بلاول بھٹو کا پنجاب اور خصوصی لاہور کا دورہ کرنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مزید برآں بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں قیام کریں گے اور اپنے لاہور میں قیام کے دوران پنجاب  کی اہم سیاسی شخصیات سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں