جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی منسوخ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آج بھی روانہ نہیں ہوگی، جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں