شہباز شریف دورہ کوئٹہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں