امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ امریکی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ قطر، سعودیہ، یو اے ای نے درخواست کی کہ ہم ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر کردیں، عرب ممالک کی درخواست پر حملے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ عرب رہنما سمجھتے ہیں اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ان کی رائے میں ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو دنیا بھر کے لئے قابل قبول ہوگا، رہنما سمجھتے ہیں معاہدے میں نہایت اہم نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔،
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم آج ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے، میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران پر مکمل اور بڑے پیمانے پر حملے کے لئے کسی بھی لمحے تیار رہیں۔