ایران اور ترکیہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر مشاورت، سفارتی رابطے تیز

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی حالات اور بدلتی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور ترکیہ نے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم کسی بھی جانب سے گفتگو کے ایجنڈے یا ممکنہ نتائج کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران اور انقرہ کے تعلقات مشترکہ سیاسی، اقتصادی اور علاقائی مفادات کے باعث خطے میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مختلف علاقائی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خطے کے کئی ممالک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور ممکنہ بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں