میناب سکول میں دھماکے کی امریکی فوجی تحقیقات پیچیدہ ہیں، سربراہ سینٹ کام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ ایران کے علاقے میناب میں لڑکیوں کے سکول میں دھماکے کی امریکی فوجی تحقیقات پیچیدہ ہیں۔

امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا کہ میناب کا سکول ایران کے کروز میزائل کے ایک فعال اڈے پر واقع تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکول کی تباہی کا ممکنہ ذمہ دار امریکی افواج تھیں، پینٹاگون نے ابتدائی رپورٹ کے بعد واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق میناب سکول پر امریکی حملے کا واقعہ 28 فروری کو پیش آیا تھا، میناب سکول حملے میں بیشتر کم عمر لڑکیوں سمیت 168 بچے شہید ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں