مبینہ مقابلہ، ڈاکو زخمی ،گرفتار ،شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں

مبینہ مقابلہ، ڈاکو زخمی ،گرفتار ،شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں

گھٹہ گرائونڈ کے قریب لوٹ مار،پولیس پر فائرنگ،70وارداتوں کاملزم پکڑا گیا 12وارداتوں کے دوران شہریوں سے 10لاکھ نقدی،موبائلز،گاڑیاں لوٹ لی گئیں

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈا پولیس کامبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ شہر میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔لاری اڈا پولیس15 پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر گھٹہ گرائونڈ کے قریب پہنچی تو ملزم لوٹ مار کر رہے تھے جنہوں نے پولیس کے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا ۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لیکرہسپتال منتقل کر دیا اورفرار ہونیوالے اسکے ساتھی کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت شعیب  

کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی ،چوری، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ جیسی 70 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ شہر میں12وارداتوں کے دوران مزنگ میں جہانگیر سے 2لاکھ 60ہزارو موبائل، شفیق آباد میں ناصر سے 2لاکھ 50ہزار و موبائل ،ستوکتلہ کے علاقے میں عامر سے 30 ہزار وموبائل،کوٹ لکھپت میں یاسر سے نقدی و موبائل ، باغبانپورہ کے علاقے میں ندیم سے 10ہزار و موبائل،شالیمار میں اصغر سے 2لاکھ 25ہزار وموبائل، گلبرگ میں پرویز سے 2لاکھ 15ہزار وموبائل ، شاہدرہ میں توصیف سے 2لاکھ ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ساندہ سے ریاض کی گاڑی اورنشترکالونی سے امین ، لوئر مال سے فہیم ، لٹن روڈسے اویس کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں