لٹن روڈ :پولیو ٹیم پر مبینہ تشدد ،5افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر مبینہ تشدد اور حفاظتی قطرے پلانے سے روکنے پر5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوتے ہی لٹن روڈ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم سے بھی مزاحمت کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک محبوس پولیو ورکر کو بحفاظت بازیاب کروا کر 5ملز موں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،پولیو ورکرز قوم کے ہیروز ہیں، ان کی حفاظت اور عزت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔