گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

گھر میں گھس کر قتل کی  دھمکیاں، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان کی جانب سے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے حسیب شہید کالونی میں شہزاد احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اس کے بیٹے کو قابو کر کے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور ہراساں کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں