گھر کا دروازہ کھلا رہنے پر چوری کی واردات

گھر کا دروازہ کھلا رہنے  پر چوری کی واردات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان زیورات اور نقدی سمیت دیگر سامان لے اڑے ۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے مرحلہ اعظم آباد میں لال بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں