شیخوپورہ:بھائی کی فائرنگ سے 2بھائی قتل،تیسرا زخمی

شیخوپورہ:بھائی کی فائرنگ  سے 2بھائی قتل،تیسرا زخمی

شیخوپورہ (اے پی پی)شیخوپورہ کے علاقہ منڈی جھبراں میں نامعلوم وجہ پر 4 بھائیوں کا آپس میں جھگڑا ،ایک بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں کو قتل، تیسرے بھائی کو شدید زخمی کردیااور فرار ہوگیا۔

 فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ نیپالہ والا کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق دونوں بھائیوں عظیم حیدر اور وسیم حیدر کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی30سالہ انعام حیدر کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 26 سالہ عظیم حیدر ، 28 سالہ وسیم حیدر جبکہ شدید زخمی کی شناخت 30 سالہ انعام حیدر پسران منیر احمد کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں