پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے بڑا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے بڑا فراڈ

جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے بھاری مالیت کی رقم ہتھیا لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا انداز کرواتے ہوئے عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے بھاری مالیت کی رقم حاصل کر لی اور اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کر دیئے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں