شادمان:دوون ویلرویلنگ کرتے ٹکرا گئے ،ایک ہلاک
انڈر پاس کے قریب تصادم، 30 سالہ اقبال حسن چل بسا، انوش اکرم زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقے میں دو بائیک سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک ون ویلر موقع پر ہلاک ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق شادمان انڈر پاس کے قریب دو بائیک سوار ون ویلنگ کرتے آپس میں ٹکرا گئے جس سے 30 سالہ اقبال حسن موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 26 سالہ انوش اکرم زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا۔