گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ کوثر آباد میں عمیر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کم مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments