امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے ایران پر مسلسل تیسرے روز فضائی حملے شروع کر دیئے، بندر عباس، بوشہر، قشم ،کیش اورابو موسیٰ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے مقامی وقت کے مطابق ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے ایرانی افواج پر بھاری قیمت عائد کرنے اور ان کی اس صلاحیت کو کمزور بنانے کے لئے کئے جا رہے ہیں جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں شہریوں اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں بحری تجارت کے تحفظ اور ایران کی عسکری صلاحیت کو محدود کرنے کے مقصد سے جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments