لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ پولیس نے ولید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش گرفتار کرلی۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گرفتار خاتون منشیات فروش کی شناخت مکول گروپ کی سرغنہ ضمیرہ مکول کے نام سے ہوئی ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار منشیات فروش خاتون کا شوہر نادر اور بیٹا راشد مکول بھی منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات ملوث اور جیل میں ہیں۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ شوہر اور بیٹے کی غیر موجودگی میں ملزمہ کم عمر بچیوں سے منشیات سپلائی کا کام لیتی تھی، ملزمہ ضمیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments