امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) بین الاقوامی قانون کے ماہر مارک ویلر نے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کے بدلے کوئی ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
چیتھم ہاؤس کے انٹرنیشنل لا پروگرام کے سربراہ مارک ویلر نے کہا امریکا خود کو دنیا کا محافظ مقرر نہیں کر سکتا، اگر تمام بحری جہازوں سے کارگو کی مالیت کا 20 فیصد ٹیکس وصول کرنے کی بات کی جا رہی ہے تو یہ شرح غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون تمام ممالک پر یکساں لاگو ہوتا ہے اور کوئی بھی ریاست حتیٰ کہ وہ ملک بھی جس کی علاقائی سمندری حدود میں کوئی بین الاقوامی بحری راستہ موجود ہو جہازوں کی آمدورفت روکنے یا ان سے ٹول وصول کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
مارک ویلر کا کہنا تھاکہ امریکی بحریہ صدر ٹرمپ کے بیان سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایسے وقت میں میزائل حملے ہوئے جب امریکا متبادل بحری راستے کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments