ایران، امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

لندن: (دنیا نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ابوظہبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان تنازع، عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...