تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
ہری پور: (دنیا نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم سے آئندہ دو روز کے دوران اضافی پانی چھوڑے جانے کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہری پور، صوابی اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے سندھ کے کنارے جانے سے گریز کریں اور دریا میں نہانے، کشتی رانی اور ماہی گیری سے بھی اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments