عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کمی ہوگئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 38 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...