دورۂ ویسٹ انڈیز پر کپتان بابراعظم کا ذمہ داری ملنے پر فخر کا اظہار
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے موقع پر اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔
بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا جہاں پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔
روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا، پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔