پی ایچ ایف نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اکستان ہاکی فیڈریشن نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

جدید ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے انجریز کے خطرات کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

کامیاب نفاذ کے بعد اس ٹیکنالوجی کو جونیئر ٹیموں اور ڈیولپمنٹ سکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں