شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: (دنیا نیوز) شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
شہریوں کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھتیں مگر حکمران ٹیکسز کی مد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت سانس لینے پر ٹیکس کب لگائے گی۔
واضح رے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پٹرول پر لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول پر لیوی 80 روپے فی لٹر ہو گئی، اس سے قبل پٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لٹر تھی۔