اسلام آباد کے مائنڈ ریہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مائنڈ ریہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مائنڈ ریہیب سنٹر میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں،مدعی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو جون میں بحالی کے لیے مائنڈ ریہیب سنٹر میں داخل کرایا تھا، تاہم ایک ماہ تک انہیں اپنے بچے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

 متن میں لکھا گیا کہ 9 جولائی کو سنٹر انتظامیہ نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ ان کے بیٹے کو ڈینگی ہوگیا ہے، لیکن جب وہ سنٹر پہنچے تو معلوم ہوا کہ نوجوان جاں بحق ہو چکا ہے۔

مزید برآں واقعے کے بعد مائنڈ ریہیب سنٹر کا عملہ سنٹر بند کر کے فرار ہو گیا جب کہ سنٹر کے مالک ڈاکٹر حمزہ بھی منظر عام سے غائب ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...