سرگودھا میں چھ سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

سرگودھا :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں 6 سال کی مغویہ بچی سے زیادتی کا کیس سامنے آ گیا، پولیس نے ملزم گرفتارکر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم بچی کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانا چاہتا تھا لیکن اس کی جان بچا لی گئی۔

 ملزم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا ہےکہ وہ بچی کو دوسرے شہر لے جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑا تھا اور دوسرے شہر لے جا کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم تصور کو موبائل لوکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار  کر لیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ ملزم تصور بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

علاوہ ازیں ڈی پی او سرگودھا نے مزید بتایا کہ تفتیش میرٹ اور حقائق کی روشنی میں جلد یکسو کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں