کراچی: گلشن حدید میں مسلح ڈاکو موبائل فونز کی دکان کا صفایا کر گئے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فونز کی دکان کا صفایا کر دیا۔
گزشتہ روز پیش آنے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان موبائل فونز کی دکان پر رکتے ہیں، ایک ڈاکو دکان کے اندر جاتا ہے جبکہ 3 باہر ہی موجود ہوتے ہیں، مسلح ڈاکو دکان کے مالک کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتا ہے۔
دکان کے اندر موجود ملزم کاؤنٹر سے موبائل فون اٹھا کر باہر کھڑے اپنے ساتھیوں کو دیتا ہے، ملزمان موبائل فونز کو اپنے ہمراہ لائے بیگز میں رکھتے ہیں، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹیل ٹاؤن میں متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔