نواز شریف دورہ قطر سے واپسی پر چھانگلہ گلی پہنچ گئے
مری: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے چھانگلہ گلی، گلیات پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف قطر سے واپسی پر اسلام آباد پہنچے، جہاں سے وہ سڑک کے راستے اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی روانہ ہوئے۔
نوازشریف آج صبح چھانگلہ گلی سے اسلام آباد گئے تھے، جہاں سے وہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ قطر روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ میاں محمد نوازشریف گزشتہ چند روز سے اپنی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں قیام پذیر تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments