نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء کا وزارت خارجہ کا دورہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسز کے زیرِ اہتمام 16ویں نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 85 رکنی وفد میں میڈیا، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ طاہر اندرابی نے شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، خطے اور دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال، قومی مفادات کے فروغ اور تحفظ میں وزارت خارجہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بریفنگ کے بعد شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...