شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ بورا پیرا فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 34 سال کے مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، متوفی نشے کا عادی اور ذہنی توازن خراب تھا، متوفی نے چھری سے گلا کاٹ کر خود کشی کی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متوفی غیر شادی شدہ تھا، متوفی کے والد پیشے کے لحاظ سے قصائی ہیں، لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments