آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں مزید نمایاں کمی

تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں مزید نمایاں کمی ہوگئی۔

سمندری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کیپلر کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی آمدورفت گزشتہ پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز صرف 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جبکہ اتوار کو یہ تعداد 14 تھی۔

رپورٹ کے مطابق بحری آمدورفت میں یہ کمی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...