پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل
پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقے سکھیکی میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
سیف اللہ نامی شخص کی اپنے دوست سے تلخ کلامی ہوئی، ملزم نے طیش میں آکر سیف اللہ پر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments