صدر ٹرمپ کی ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔
قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز کوہ کولانگ گاز لا جسے پک ایکس ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ یہ جوہری تنصیب ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر سرنگوں میں قائم انتہائی مضبوط اور محفوظ مرکز سمجھی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments