کابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کی تیاریاں تیز، نئے چہروں کی شمولیت متوقع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلم دانوں میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت تیز کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو تبدیل جب کہ کئی وزراء کے قلم دانوں میں رد و بدل کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو مزید نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید برآں کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...