ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 45 آئل ٹینکرز بلیک لسٹ کر دیئے
تہران: (دنیا نیوز) امریکی نئی پابندیوں کے بعد ایران نے مؤقف اپناتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 45 آئل ٹینکرز بلیک لسٹ کر دیئے۔
45 ٹینکرز پر ایرانی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، ایران کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ ٹینکرز کے خلاف کارروائی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو جرمانے اور حراست کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایران کا مزید کہنا ہے کہ بلیک لسٹ ٹینکرز سے سامان منتقلی پر بھی کارروائی ہوگی، آبنائے ہرمز میں ایران نے نگرانی اور پابندیاں سخت کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments