امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف

تہران:(دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی بیانات اور دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود جانتا ہے کہ اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا۔

ایرانی میڈیا کو دے گئے بیان میں محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا مزید ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات محدود کرنے کی معاشی پوزیشن میں نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کے تجارتی شراکت داروں نے امریکی بیانات کو کوئی اہمیت نہ دینے کا کہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا  کہ ایرانی تجارتی شراکت داروں نے نجی پیغامات کے ذریعے بھی امریکی بیانات کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران کے تجارتی شراکت دار ان بیانات کو سنجیدہ نہیں لے رہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...