پشین: سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق، ایک شدید زخمی

پشین: (دنیا نیوز) سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حملہ آوروں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور مشینری کو نشانہ بنایا، سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...