شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں عثمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نوید نے کاروباری لین دین کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی رقم کے عوض جعلی اور بوگس چیک دے دیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments