ایف آئی اے کی کارروائی، 2 مبینہ انسانی اسمگلر گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، 2 مبینہ انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان نے متعدد افراد کو یمن میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے لوٹا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے ۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے متعدد افراد کو یمن میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقوم وصول کیں، تاہم انہیں بیرون ملک بھجوانے کے وعدے پورے نہیں کیے ۔ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ متاثرہ افراد اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...